Skip to Content

طلبہ کے لیے انتخابی کارکن پروگرام Student Election Workers

Los Angeles کاؤنٹی کا طلبہ کے لیے انتخابی کارکن پروگرام ہائی اسکول کے طلبہ کو Los Angeles کاؤنٹی کے انتخابات میں انتخابی کارکن کے طور پر خدمات انجام دینے کا ایک دلچسپ موقع فراہم کرتا ہے۔

شرکت کرنے والے طلبہ کو اپنی خدمات کے عوض وظیفہ دیا جاتا ہے، اس کے ساتھ انہیں جمہوری عمل کو عملی طور پر سمجھنے اور اس کا تجربہ حاصل کرنے کا بہترین موقع بھی ملتا ہے۔

آپ کی خدمات کا شکریہ

 

Dean C. Logan، Registrar-Recorder / County Clerk کی جانب سے انتخابی کارکنوں کے لیے ایک پیغام۔

اہلیت

  :طلبہ کے انتخابی عملے کے طور پر حصہ لینے کے لیے، خواہش مند طلبہ کو درج ذیل تقاضے پورے کرنے ہوں گے
   
● طالب علم کا کسی سرکاری یا نجی ہائی اسکول میں زیرِ تعلیم ہونا ضروری ہے۔
● طالب علم کا امریکی شہری یا امریکہ کا قانونی مستقل رہائشی (گرین کارڈ ہولڈر) ہونا ضروری ہے۔
● طالب علم کا تعلیمی ریکارڈ اچھا ہونا چاہیے، یعنی اس کا GPA کم از کم 2.5 یا اس سے زیادہ ہونا چاہیے۔
● طالب علم کے پاس اپنے استاد اور والدین کی اجازت ہونا ضروری ہے۔

طلبہ کے انتخابی کارکن بننے کے لیے درخواست دیں

سب سے پہلے، اہل طالب علم، طالب علم کے والدین یا سرپرست، اور طالب علم کے استاد یا کونسلر کے دستخطوں کے ساتھ رضامندی کا فارم مکمل کرنا ضروری ہے۔ رضامندی کا فارم ڈاؤن لوڈ کریں۔

دوسرے مرحلے میں، رضامندی کا فارم آن لائن درخواست کے ساتھ منسلک کریں (لنک نیچے دیا گیا ہے)۔

:آن لائن درخواست مکمل کریں

طلبہ کے انتخابی کارکنوں کی ذمہ داریاں 

 
● ٹریننگ میں شرکت کرنا۔
● ووٹنگ سینٹر کو کھولنے اور بند کرنے میں مدد کرنا۔
● پورے دن ووٹ ڈالنے آنے والے لوگوں کی مدد کرنا۔
طلبہ کے انتخابی کارکن بننے کے فائدے
● ووٹنگ سینٹر میں کام کرنے کے ہر دن کے 100 ڈالر ملیں گے۔
● انتخابی عملے کی تربیت میں شرکت کرنے پر 80 ڈالر ملیں گے۔
● دو زبانیں بولنے والے انتخابی عملے کے ارکان، جو منظور شدہ زبانوں میں سے کوئی زبان بولتے ہیں، انہیں 100 ڈالر اضافی بونس ملے گا۔ (منظور شدہ زبانوں کی فہرست نیچے دی گئی ہے۔)
● سماجی خدمت کے گھنٹوں یا تعلیمی کریڈٹس حاصل ہوں گے۔
● طلبہ کو انتخابات کے دن اسکول سے چھٹی دی جائے گی اور ان کی غیر حاضری معاف تصور کی جائے گی۔
● امریکہ کے جمہوری نظام اور انتخابی عمل کے بارے میں عملی تجربہ حاصل ہوگا۔
● یہ تجربہ کالج، اسکالرشپ کی درخواستوں اور ملازمت کے ریزیومے (CV) میں بہت مفید ہوگا۔

کیا آپ درج ذیل زبانوں میں سے کوئی زبان بولتے ہیں؟ اگر ہاں، تو آپ بطور طالب علم انتخابی عملے کے رکن خدمات انجام دے کر دو زبانیں بولنے کا 100 ڈالر اضافی بونس حاصل کر سکتے ہیں

● آرمینیائی
● بنگالی
● برمی
● چینی
● فارسی
● گجراتی
● ہندی
● ہمونگ
● انڈونیشیائی
● جاپانی
● خمیر / کمبوڈین
● کوریائی
● لاؤ
● منگولیائی
● نیپالی
● پنجابی
● روسی
● ہسپانوی
● ٹیگالوگ / فلپائنی
● تیلگو
● تھائی
● اردو
● ویتنامی

100* ڈالر کا اضافی بونس حاصل کرنے کے لیے آپ کو بطور انتخابی عملے کے رکن اپنی مقررہ ذمہ داریوں کی پوری مدت مکمل کرنا ضروری ہے۔

W2 رپورٹنگ اور IRS ٹیکس کے تقاضے

طلبہ کے انتخابی کارکنوں کے لیے ٹیکس رپورٹنگ سے متعلق معلومات

وسائل

طلبہ کے انتخابی کارکن پروگرام کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، ہمیں3869-374 (213) پر کال کریں یا ہمیں ای میل کریں studentelectionworker@rrcc.lacounty.gov۔

 

کاؤنٹی کے انتخابی کارکنوں کے سافٹ ویئر کا معاہدہ: Konnech, Inc. کا PollChief سافٹ ویئر۔

پس منظر اور اکثر پوچھے جانے والے سوالات



L.A. کاؤنٹی میں طلبہ کے انتخابی کارکن بننے کا طریقہ دیکھیں۔

L.A. کاؤنٹی کی جانب سے معذوری سے متعلق انتخابی تربیت کو ASL میں دیکھیں۔

L.A. کاؤنٹی کی جانب سے معذوری سے متعلق انتخابی تربیت کو مختلف زبانوں کے سب ٹائٹلز کے ساتھ دیکھیں (تمام دستیاب زبانوں کے لیے سیٹنگز ملاحظہ کریں)۔

انتخابی عملے کی تربیت کے لیے تصادم سے گریز کرنے والے طریقے

Icon - Close